ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مایاوتی کے فیصلے سے اپوزیشن اتحاد پر کوئی اثر نہیں، سب کی اپنی ترجیحات ہیں:دیوےگوڑا

مایاوتی کے فیصلے سے اپوزیشن اتحاد پر کوئی اثر نہیں، سب کی اپنی ترجیحات ہیں:دیوےگوڑا

Sat, 06 Oct 2018 23:31:39    S.O. News Service

نئی دہلی ،06 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (سیکولر) کے سربراہ ایچ ڈی دیوگوڑا نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد نہ کرنے سے متعلق بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی کے فیصلے کو اپوزیشن اتحاد کے تفرقے کے طور پر نہیں دیکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے پہلے بی جے پی کے خلاف مہا گٹھ بندھن بنانے کے لئے ابھی اور وقت ہے۔انہوں نے مایاوتی کے فیصلے کی وجہ سے کسی بھی نتیجے پر پہنچنے کے خلاف آگاہ کیا۔بی ایس پی سربراہ نے اعلان کیا تھا کہ راجستھان اور مدھیہ پردیش میں سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی اکیلے دم پر یا پھر علاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد میں لڑے گی۔بی ایس پی نے کہا تھا کہ وہ کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔مایاوتی نے چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے دوران اجیت جوگی کی پارٹی کے ساتھ پہلے بھی اتحاد کیا تھا۔اکیلے دم پر الیکشن لڑنے کے مایاوتی کے فیصلے کو کانگریس کے لئے اور بی جے پی کے خلاف مہا گٹھ بندھن کے لئے بڑا دھچکا مانا جا رہا تھا۔یہ پوچھنے پر کہ کیا مایاوتی کے فیصلے کے بعد اپوزیشن کا اتحاد بکھر رہا ہے، گوڑا نے کہاکہ مجھے ایسا نہیں لگتا ۔انہوں نے کہاکہ تمام ریاستوں کے رہنماؤں کی اپنی ترجیحات ہیں اور عام انتخابات میں ابھی وقت ہے۔ایک واقعہ کی بنیاد پر آپ نتیجہ نہیں نکال سکتے ہیں۔


Share: